ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.43 🇪🇺 یورو ₨322.06 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.17 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.81 🇨🇳 چینی یوان ₨41.06

پی پی کی بنیاد ہی کشمیر کاز پر رکھی گئی تھی،بلاول بھٹو

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پی پی کی بنیاد ہی کشمیر کاز پر رکھی گئی تھی،بلاول بھٹو

پی پی کی بنیاد ہی کشمیر کاز پر رکھی گئی تھی،بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر کاز کے لیے رکھی گئی تھی، ہم تین نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سوچ اور سازشوں کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی خلاء پیدا کیا گیا، لیکن پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کشمیریوں کی اصل نمائندگی کر سکتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے جماعت میں شامل ہونے والے نئے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کہ انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور عوامی جماعت ہے، ہم کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔