اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

یو اے ای کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری کس نے جیتی؟

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
یو اے ای کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری کس نے جیتی؟

یو اے ای کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری کس نے جیتی؟

متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے نوجوان کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ابوظبی میں رہائش پذیر 29 سالہ انیل کمار بولا نے 100 ملین درہم کا جیک پاٹ جیت لیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاٹری کے لیے کوئی خاص حکمتِ عملی استعمال نہیں کی، بس والدہ کی سالگرہ کے مہینے سے متاثر ہوکر نمبر 11 منتخب کیا اور ایک ہی بار میں 12 ٹکٹس خریدے۔

انیل کمار بولا کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی رقم جیتنا میرے لیے خواب جیسا لمحہ ہے، میں بار بار خود کو یاد دلاتا ہوں کہ واقعی 100 ملین درہم جیت چکا ہوں، خبر ملتے ہی کچھ دیر یقین نہ آیا۔

خواہشات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سپر لگژری گاڑی خریدوں گا، خوشی کا جشن سیون اسٹار ہوٹل میں مناؤں گا، خاندان کو ابوظبی لے آؤں گا اور مالی مدد بھی کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ رقم سمجھ داری سے درست مقاصد کے لیے استعمال کروں اور اس کا ایک حصہ فلاحی کاموں پر بھی خرچ کرنے کا ارادہ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔