اوباڑو میں 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

ابتدائی طبی معائنے اور حاصل ہونے والی رپورٹس میں بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں

 اوباڑو: سندھ کے شہر اوباڑو میں 7 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ بچے کو طبیعت تشویشناک ہونے پر فوری طور پر شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی معائنے اور حاصل ہونے والی رپورٹس میں بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

واقعے کے بعد مقامی شہریوں اور بچے کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ بچے کو مکمل طبی و قانونی معاونت فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes