بریکنگ نیوز

پاکستان،افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

اکتوبر 17, 2025 admin

پاکستان،افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ دوحہ میں جاری مذاکرات کی تکمیل تک فائر بندی برقرار رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:۔  بابِ دوستی سلامت،افغان طالبان کا جھوٹ بے نقاب

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور ہفتے کی صبح دوحہ روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی شام 6 بجے ختم ہوچکی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر نافذ کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے بات چیت میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔  خیبر پختونخوا میں دراندازی ناکام،50 خوارج ہلاک

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بارہا افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کی نشاندہی کی ہے اور حالیہ دنوں میں سرحد پر طالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، تاہم شہری آبادی کو نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔