الجزیرہ کے اسٹوڈیو میں لائیو نشریات کے دوران چوہا گھس آیا
دوحہ: معروف عرب نیوز چینل الجزیرہ کے اسٹوڈیو میں لائیو نشریات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب اچانک ایک چوہا میز پر چڑھ آیا۔
الجزیرہ نیوز اسٹوڈیو میں چوہے کی اینٹری۔ pic.twitter.com/dD0CYXcxbW
— Salman Durrani (@DurraniViews) October 10, 2025
واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیوز اینکر معمول کے مطابق بلیٹن پیش کر رہی تھیں۔ چوہے کو دیکھ کر اینکر گھبرا گئیں اور پیچھے ہٹ گئیں، تاہم کچھ لمحوں بعد خود کو سنبھال کر ناظرین سے مسکراتے ہوئے معذرت کی اور نشریات دوبارہ شروع کر دیں۔
یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، صارفین نے اسے "سال کا سب سے دلچسپ لائیو لمحہ” قرار دیا۔ متعدد ناظرین نے اینکر کے پیشہ ورانہ رویے اور حاضر جوابی کو سراہا۔
