ایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن 24 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن 24 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن 24 ملزمان گرفتار-وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری افراد اور دیگر مبینہ اسمگلروں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران محمد تنویر، شاہد حسین اور عبدالشکور کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح فیصل آباد میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 13 اشتہاری ملزمان اور مبینہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بھی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گرفتار افراد کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
