مواد پر جائیں
تازہ ترین
آزادکشمیر

گورننس کے مسائل کا حل انتشار نہیں،افتخار گیلانی

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 3 منٹ 1
گورننس کے مسائل کا حل انتشار نہیں،افتخار گیلانی
گورننس کے مسائل کا حل انتشار نہیں،افتخار گیلانی

اسلام آباد-وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ اپنے ہیروز کو یاد رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں اپنے اسلاف اور آبا و اجداد کی جدوجہد اور قربانیاں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ مٹھی بھر آٹا تحریک تعلیم کے فروغ کے لیے ایک انوویشن تھی۔ جب میٹرک پاس کرنا مشکل تھا، اس وقت برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم دلوانا بہت بڑی بات تھی۔ اس تعلیمی جدوجہد کے اثرات آج بھی پونچھ میں نظر آتے ہیں۔

سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان اور کیپٹن حسین شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ کیپٹن محمد حسین شہید نے تحریک آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، غازی ملت سردار ابراہیم خان نے تحریک آزادی کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

افسوس ہے کہ معاملات اس نہج تک پہنچ گئے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو کا بھی بڑا کردار ہے۔ سوشل میڈیا پر ویورشپ کے لیے اشتعال انگیز گفتگو کی جا رہی ہے۔افتخار گیلانی نے کہا کہ کیا ہم نے یہ خواب دیکھا تھا کہ ہمارے بچے اسکول نہ جا سکیں اور مریض ہسپتال نہ پہنچ سکیں؟ آزاد جموں کشمیر میں بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے۔

گورننس کے مسائل ہو سکتے ہیں مگر ان کا حل انتشار نہیں۔ مطالبات غلط یا صحیح سے نہیں بلکہ جو طریقہ کار استعمال کیا گیا اس سے مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ میں بیٹھے ننانوے فیصد لوگ ہمارے اپنے ہیں ہماری صفوں میں ایسے لوگ آگئے ہیں جو لوگوں کے جذبات کو ابھار کر اپنے عزائم کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ریاست کی رٹ برقرار نہ رہی تو ریاست بھی نہیں بچے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پونچھ سے بچیوں کے لیٹرز موصول ہوئے ہیں کہ ان کے اسکول نہیں کھل رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے جس سے معاشرے میں انتشار پھیلے۔ ریاست میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اس خطے کو امن اور ترقی کی طرف لے کر جانا ہے۔ اسٹیج کو ریاست کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ افتخار گیلانی نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنے کی ہمت موجود ہے۔ پونچھ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 32 ارب روپے ہے۔ آزاد کشمیر کے انفراسٹرکچر، بجلی کی شرح اور شرح خواندگی صوبوں سے بہتر ہے۔

 

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں