امریکی حملوں میں شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ایران
امریکی حملوں میں شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ایران
امریکی حملوں میں شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ایران-ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ امریکی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان ہلاکتوں کا حساب لیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق احمد وحیدی نے جنوبی ایران میں ایک شادی کی تقریب پر ہونے والے امریکی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں موجود خواتین، مردوں اور بچوں کو نشانہ بنانا امریکی دشمنی اور کمزوری کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف اس نوعیت کی کارروائیاں قوم کے عزم اور مزاحمت کو کمزور نہیں کرسکتیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم امریکی فوج کا مؤقف ہے کہ اس کی کارروائیوں کا مقصد ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔
ایرانی حکام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی ہلاکتوں کو امریکی کارروائی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
