ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

افغانستان کا یو اے ای کو 189 رنز کا ہدف

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
افغانستان کا یو اے ای کو 189 رنز کا ہدف

افغانستان کا یو اے ای کو 189 رنز کا ہدف

شارجہ میں کھیلے جانے والے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔

افغان ٹیم کی جانب سے اوپنر ابراہیم زادران نے 63 رنز اور صدیق اللّٰہ اتل نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کریم جنت 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یو اے ای کی جانب سے محمد روہید اور صغیر خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیریز کے اپنے ابتدائی میچز میں افغانستان اور یو اے ای دونوں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

افغانستان کی الیون میں شامل کھلاڑی ہیں: رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللّٰہ اتل، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمر زئی، راشد خان، محمد نبی، شرف الدین اشرف اور فضل الحق فاروقی۔

یو اے ای کی حتمی ٹیم میں شامل ہیں: محمد وسیم، محمد ذہیب، آصف خان، راہول چوپڑا، ایتھان ڈیسوزا، ہرشیت کوشک، دھریو پرشانت، صغیر خان، حیدر علی، محمد روہید اور جنید صدیقی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔