اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 32 ٹیموں پر مشتمل کرنے کی تجویز

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 32 ٹیموں پر مشتمل کرنے کی تجویز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 32 ٹیموں پر مشتمل کرنے کی تجویز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو 32 ٹیموں پر مشتمل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے فارمیٹس اور بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

6 افراد پر مشتمل ورکنگ گروپ کی سربراہی نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ راجر ٹوز کریں گے۔

ورکنگ گروپ میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے سربراہ شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدستور 20 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی۔

رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی 3 مہینے تک مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں یو ایس اے کرکٹ کو انتظامی معاملات کے حل کے لیے 3 مہینے کا وقت دیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔