عمان کے ساحل پر نایاب گلابی ڈالفن کی موجودگی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل-عمان کے ساحل پر نایاب گلابی رنگ کی ڈالفن دکھائی دینے کے بعد شہریوں اور سیاحوں میں حیرت اور دلچسپی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ ڈالفن قنتب بیچ کے قریب سرمئی رنگ کی دیگر ڈالفنوں کے ساتھ تیرتی نظر آئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں گلابی ڈالفن کو پانی کی سطح پر آتے اور دوسری ڈالفنوں کے ساتھ تیرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساحل پر موجود متعدد افراد نے اس غیر معمولی منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا، جس کے بعد ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔
Amazing footage of a rare pink dolphin swimming alongside a pod off the coast of Oman. Beachgoers have reported multiple sightings near Qantab beach in Muscat over the past week. https://t.co/LZknBPtCSV
— Pacific Wire (@JMChyno) October 20, 2026
ماہرین کے مطابق اس ڈالفن کی شناخت انڈو پیسیفک ہمپ بیک ڈالفن یا رسو ڈالفن کی کسی قسم کے طور پر کی جا سکتی ہے، تاہم اس کی حتمی شناخت کے لیے مزید معلومات درکار ہیں۔
ڈالفن کی جلد پر گلابی رنگت مختلف حیاتیاتی عوامل کے باعث نمایاں ہو سکتی ہے۔ بعض اقسام میں جلد کے نیچے خون کی نالیوں کی جھلک یا عمر کے ساتھ جلد میں آنے والی تبدیلیاں اس رنگت کا سبب بن سکتی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمان کے ساحلی پانیوں میں گلابی رنگ کی ڈالفن کا دکھائی دینا ایک غیر معمولی منظر سمجھا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے سمندری حیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔





