مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

سعودی سفیر کی اسلام آباد میں اسحاق ڈار سے ملاقات

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 0
سعودی سفیر کی اسلام آباد میں اسحاق ڈار سے ملاقات
سعودی سفیر کی اسلام آباد میں اسحاق ڈار سے ملاقات

سعودی سفیر کی اسلام آباد میں اسحاق ڈار سے ملاقات-دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات اور سلام پہنچایا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود اور سعودی عرب کے عوام کے لیے گرمجوشی کے ساتھ سلام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے سعودی سفیر کے لیے پاکستان میں تعیناتی کے دوران کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی سفارتی ذمہ داریاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں