مواد پر جائیں
تازہ ترین
قومی خبریں

سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر ، تین جاں بحق

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 2
سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر ، تین جاں بحق
سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر ، تین جاں بحق

سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر ، تین جاں بحق-حادثہ علامہ اقبال روڈ پر پیش آیا، تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی ٹریلر کے نیچے دب گئی اور اس میں سوار تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر کی ٹکر کے نتیجے میں گاڑی میں سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ علامہ اقبال روڈ پر پیش آیا، جہاں سگنل پر رکی ہوئی گاڑی کو پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی ٹریلر کے نیچے دب گئی اور اس میں سوار تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کے بعد امدادی اہلکاروں نے پہلے ٹریلر کے نیچے پھنسی گاڑی کو نکالا، جس کے بعد گاڑی کو کاٹ کر لاشیں باہر نکالی گئیں۔ پولیس کے مطابق ٹریلر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد عاصم، ان کی اہلیہ ہما عاصم اور بیٹے طلحہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق لاہور کے علاقے شاہ جمال، اچھرہ سے تھا۔

واقعے کا مقدمہ جاں بحق افراد کے بیٹے محمد بن عاصم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے مبینہ طور پر غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ٹکر ماری۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں