سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ شروع
سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ شروع
سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ شروع -وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا آغاز آج لکی مروت سے کرنے کا اعلان کردیا۔
سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ لکی مروت سے شروع ہوگا، جبکہ 8 اکتوبر کو خیرآباد پہنچنے کے بعد مارچ کے آئندہ مرحلے اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سہیل آفریدی کی جنید اکبر اور عاطف خان کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی، جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا عمل بے نتیجہ ختم ہوچکا ہے، جس کے بعد تحریک انصاف نے آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات رات تقریباً ڈھائی بجے تک جاری رہے، تاہم فریقین کے درمیان مذاکراتی مسودے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے مؤقف کو ناکامی کی وجہ قرار دیا گیا، جبکہ سیاسی صورتحال میں مزید سرگرمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
