بھارت نے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشنز شروع کر دیے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے پاکستان کے خلاف 'فالس فلیگ' آپریشنز شروع کر دیے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر-منسٹری آف ہوم افیئرز کے بیانات کے اسکرین شاٹس بھی دکھائے۔

بھارت نے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشنز شروع کر دیے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر-پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے 29 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر ساختگی اور من گھڑت ‘فالس فلیگ آپریشنز’ (False Flag Operations) کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اہم اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی مظالم اور پراپیگنڈے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ مسلسل دعوے کیے جا رہے ہیں کہ اس نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں نام نہاد آپریشنز کیے ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ بھارت کا رچایا ہوا ایک نیا فالس فلیگ ڈرامہ ہے

۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی الزامات اور دعوؤں کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت جب بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے مظالم، شدید سیکیورٹی ناکامیوں اور اندرونی سیاسی دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو وہ عالمی برادری اور اپنی عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے فالس فلیگ ڈرامے اور ڈس انفارمیشن مہمات کا سہارا لیتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پاک فوج کی مکمل آپریشنل تیاری، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی بھارتی فوج اور میڈیا کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی،

‘پہلگام حملے میں ملوث’جس’پاک فوج کے حوالدار’کو مارنے کا دعویٰ کیا جاتا رہا، وہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لائیو پریس کانفرنس میں ساری دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی ابتدا ہی بھارتی فوج اور میڈیا کی جانب سے کشمیر میں ایک دہشت گرد کے مارے جانے اور اس کا تعلق پاکستان فوج سے ہونے کے دعوؤں سے کیا۔ بھارتی میڈیا نے مارے گئے شخص کی شناخت محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے کی تھی، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ضلع بڈگام کے علاقے کوراگ میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔   ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی حکومت کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کا تجزیہ کرتے ہوئے بھارتی فوج اور منسٹری آف ہوم افیئرز کے بیانات کے اسکرین شاٹس بھی دکھائے۔