کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،6 مبینہ دہشتگرد ہلاک-ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،6 مبینہ دہشتگرد ہلاک-بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی ضلع کچھی کے علاقے سنی میں کی گئی، جہاں فتنہ الہندوستان سے وابستہ مبینہ دہشتگردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی تلاشی لی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی، جبکہ سکیورٹی فورسز عزم استحکام کے تحت ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کر رہی ہیں۔