رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سے آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق کردی
رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سے آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق کردی
رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سے آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق کردی-پی ٹی آئی کی جانب سے غیر علانیہ مذاکرات میں کیے جانے والے بعض مطالبات مناسب نہیں
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات ہونے کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو مطالبات سامنے آتے ہیں، وہ آف دی ریکارڈ مذاکرات میں زیر بحث نہیں لائے جاتے۔
رانا ثناء اللہ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے غیر علانیہ مذاکرات میں کیے جانے والے بعض مطالبات مناسب نہیں، جبکہ لانگ مارچ سے متعلق طرز عمل کسی بھی حکومت کے لیے قابل قبول نہیں۔
پروگرام میں موجود پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتی جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو نقصان پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اس بات سے آگاہ ہے کہ کسی اقدام کے نتیجے میں صورتحال اس کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوسکتی ہے، تاہم ان کے بقول موجودہ حالات میں ان کے پاس محدود راستے رہ گئے ہیں۔
ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پُرامن احتجاج کی کال دی ہے اور وہ اپنے اعلان کے مطابق احتجاج کرے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرے اور حالات کو مزید خراب ہونے سے روکے۔
