ایران کی دوبارہ حملے پر جنگ پھیلنے کی وارننگ

ایران کی دوبارہ حملے پر جنگ پھیلنے کی وارننگ

ایران کی دوبارہ حملے پر جنگ پھیلنے کی وارننگ-ایران نے امریکا یا اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا انتباہ دیا ہے۔

تہران: ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحرِ ہند اور ممکنہ طور پر اس سے بھی آگے تک پھیل سکتی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کو جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ موجودہ تنازع خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے بڑھ کر بحیرۂ احمر تک پہنچ چکا ہے، اس لیے مزید جنگ کی صورت میں محاذ بحرِ ہند تک پھیلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ دوبارہ حملے کی صورت میں بدترین حالات سے نمٹنے کے لیے مختلف منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔

ایرانی جنرل کے مطابق اگر امریکا نے نئی جنگ شروع کی تو بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب کے علاقے میں ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

یحییٰ رحیم صفوی نے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں پر یمن کے حوثیوں کی بھی تعریف کی۔