علیمہ خان کی گرفتاری پر حکومتی بوکھلاہٹ کا الزام
علیمہ خان کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجا ناصر عباس نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت 27 ستمبر کے مجوزہ مارچ سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خاتون کو پاکستان کے امن و امان کے لیے خطرہ قرار دینا دراصل حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔
راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی گرفتاری سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے اور موجودہ حکمران عوامی احتجاج سے گھبرا چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو بلاوجہ ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے واضح کیا کہ 27 ستمبر کا مارچ مقررہ وقت پر ہوگا اور حکومت کی جانب سے ایسے جابرانہ اقدامات عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حق کا استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرنا ملک میں آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
