ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی پر پاکستان کو تشویش، سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی پر پاکستان کو تشویش، سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کریں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے خلاف حوثی گروپ کی دھمکیوں اور بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی تجارت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بحری مفادات اور بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی قوانین اور سمندری اصولوں کا احترام خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا اور تمام فریقین کو تحمل، بردباری اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی طرف بڑھنے کی تلقین کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ داخلہ نے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی پر شدید تحفظات ہیں۔ ان کے مطابق دہشت گرد عناصر کی موجودگی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، اور پاکستان عالمی برادری سے اس مسئلے پر مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتا ہے۔