ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

ڈیزل مہنگا،پیٹرول سستا ہوگیا،نوٹیفکیشن جاری

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
ڈیزل مہنگا،پیٹرول سستا ہوگیا،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روز کے لیے رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے عام صارفین کو محدود ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔