ایران اپنی جوہری تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہو گیا،ٹرمپ-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہو گیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ ناکہ بندی کی ضرورت پیش آئی تو امریکی بحری جہاز اپنی تعیناتی برقرار رکھیں گے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کی جانب سے معائنہ قبول کرنا اس بات کی علامت ہے کہ اگر یہ رضامندی نہ ہوتی تو مذاکرات آگے نہ بڑھ سکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال دوبارہ ناکہ بندی کی ضرورت نظر نہیں آتی، جبکہ ایران کے منجمد اثاثے امریکی کنٹرول میں بینک اکاؤنٹس میں رکھے جائیں گے۔