بریکنگ نیوز

کمسن لڑکیوں کو جنسی مقاصد کیلئے ورغلانے والی جیل منتقل

اگست 1, 2025 | admin
کمسن لڑکیوں کو جنسی مقاصد کیلئے ورغلانے والی جیل منتقل

کمسن لڑکیوں کو جنسی مقاصد کیلئے ورغلانے والی جیل منتقل

امریکی میڈیا کے مطابق جیفری ایپسٹین کے ساتھ مل کر کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال کی مجرم قرار دی گئی گزلین میکسویل کو فلوریڈا کی جیل سے ٹیکساس کے فیڈرل پرزن کیمپ برائن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

میکسویل کو 2022 میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، کیونکہ وہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ مل کر کئی سالوں تک کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال کی مجرم پائی گئی تھی۔

وہ اب بھی اپنی سزا کے خلاف اپیلوں کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں ایک اپیل امریکہ کی سپریم کورٹ میں بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کا یہ فیڈرل پریزن کیمپ ایک کم سیکیورٹی والا ادارہ ہے، جہاں وہ قیدی رکھے جاتے ہیں جنہیں کم خطرناک، غیر پرتشدد اور فرار ہونے کے امکانات کم سمجھے جاتے ہیں۔

اس قسم کی جیلوں میں قیدیوں کو نسبتاً زیادہ آزادی حاصل ہوتی ہے اور ان کے گرد کوئی بھاری سیکیورٹی دیواریں یا باڑ نہیں ہوتیں۔

63 سالہ میکسویل پر 4 الزامات لگائے گئے تھے جو کمسنوں کو حاصل کرنے اور جنسی سوداگری کے لیے استعمال کرنے سے متعلق ہیں، الزامات میں کہا گیا تھا کہ وہ لڑکیوں کو شاپنگ کرواتی، انکے اسکول اور گھر والوں کا پوچھ کر ماضی کا اندازہ لگاتی اور سہانے سپنے دکھا کر ایپسٹین کو پیش کردیتی تھی۔

میکسویل کے دوست جیفری ایپسٹین کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ نیو یارک کی جیل میں ایک ماہ بعد پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔