ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی زخمی

👁️ 15 مرتبہ پڑھا گیا
دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی زخمی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی زخمی-بنگلا دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

کیچ پکڑنے کی کوشش میں ان کا سر زور سے زمین سے ٹکرایا جس کے بعد میدان میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی۔

واقعے کے فوراً بعد میڈیکل ٹیم میدان میں پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں حسن علی کو اسٹریچر کے ذریعے گراؤنڈ سے باہر منتقل کر دیا گیا۔

تاحال ان کی چوٹ کی نوعیت سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ شائقین کرکٹ نے فاسٹ بولر کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔