اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں تمام اقسام کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق فیض آباد کے علاوہ شہر کے تمام بس اڈے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل کو اگلے حکم تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔