بریکنگ نیوز

ٹرمپ کا ایران پر اہم سچویشن روم اجلاس،عاصم منیر سے رابطہ

اپریل 19, 2026 | admin
ٹرمپ کا ایران پر اہم سچویشن روم اجلاس،عاصم منیر سے رابطہ

 واشنگٹن میں ایران کی موجودہ صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ امریکی حکام اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی، ممکنہ مذاکرات اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس دوران صدر ٹرمپ نے کم از کم ایک بار سید عاصم منیر اور ایرانی نمائندوں سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں امریکی نائب صدر، وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اجلاس کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران سے مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری عارضی جنگ بندی کی مدت مکمل ہونے والی ہے، جس کے بعد صورتحال مزید حساس ہو سکتی ہے۔ امریکی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ اگر سفارتی پیش رفت نہ ہوئی تو کشیدگی دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس اجلاس پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔