بریکنگ نیوز

جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو عالمی تنازع بن سکتی ہے،ایرانی جنرل

اپریل 19, 2026 | admin
جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو عالمی تنازع بن سکتی ہے،ایرانی جنرل

محمد رضا نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو یہ صورتحال محدود تنازع نہیں رہے گی بلکہ ایک عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بریگیڈیئر جنرل نے کہا کہ اگر ایران پر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو حال ہی میں تیار کیے گئے میزائل نظام کے ذریعے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے باوجود ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیتوں کو روکا نہیں جا سکتا۔

اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر کے قریبی حلقے سے بھی سخت مؤقف سامنے آیا تھا، جس میں کہا گیا کہ ایرانی بحریہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کے جواب کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا ادارے کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی فوج نے کھلے سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکرز کی نگرانی اور ممکنہ کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتے ہوئے بیانات اور عسکری سرگرمیوں نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے، جبکہ عالمی طاقتیں کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔