بھکر میں داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید ہونے والے کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
آئی جی پنجاب نے زخمی کانسٹیبل ارشد کے لیے بہترین علاج معالجے کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کی حفاظت کے دوران جان کی قربانی دی، اور پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر اہلکار دہشت گردانہ حملوں کے سامنے مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے اور اہلکاروں کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔
