بریکنگ نیوز

عمران خان کی ہسپتال واپسی کی ویڈیو بنانے والا کارکن پکڑا گیا

فروری 24, 2026 | admin
عمران خان کی ہسپتال واپسی کی ویڈیو بنانے والا کارکن پکڑا گیا

عمران خان کی ہسپتال واپسی کی ویڈیو بنانے والا کارکن پکڑا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پمز ہسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والے جماعت کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تحویل میں لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حیدر سعید کو داہگل ناکہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد انہیں پولیس وین کے ذریعے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر سعید گزشتہ شب پمز ہسپتال کے باہر موجود تھے اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال سے روانگی کے وقت گاڑیوں کی ویڈیو فوٹیج بنائی تھی۔

پولیس حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔