اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

پی ایس ایل 11،راولپنڈی فرنچائز نے ٹیم کا نام پنڈیز رکھا لیا

پی ایس ایل 11،راولپنڈی فرنچائز نے ٹیم کا نام پنڈیز رکھا لیا

پی ایس ایل 11،راولپنڈی فرنچائز نے ٹیم کا نام پنڈیز رکھا لیا-پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کا نام ’پنڈیز‘ رکھ کر شائقین کے سامنے پیش کر دیا۔

 

فرنچائز نے 25 سیکنڈ کی ویڈیو کے ذریعے یہ اعلان کیا، جس میں راولپنڈی کے مشہور مقامات دکھائے گئے اور پس منظر میں جوشیلی موسیقی شامل تھی۔

 

ویڈیو کے کیپشن میں فرنچائز نے کہا کہ ’’راولپنڈی ٹیم کا باضابطہ نام ’پنڈیز‘ سامنے آ گیا ہے۔ ہم نڈر ہیں، ہم چیلنج دینے آئے ہیں، ہم نیا جوش لے کر آئے ہیں

اور ہم کھیل کو بدلنے آئے ہیں۔‘‘ فرنچائز نے جلد ہی ٹیم کا لوگو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی سابق ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی،

 

تاہم مالکان نے شہر کا نام ملتان سے بدل کر راولپنڈی رکھا۔ سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا

 

جس کے بعد پی سی بی نے نئی فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

 

پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔