چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا-نو تعینات چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفٰی مغل نے بطور چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر، جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے حلف برداری کی تقریب میں ان سے حلف لیا۔
تقریب میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی کے علاوہ سیکرٹریز حکومت، ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
