پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مالاکنڈ، لوئر دیر، ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ، سوات، بونیر، شانگلہ اور شمالی وزیرستان کے علاوہ صوابی اور دیر بالا میں بھی زلزلے کے اثرات دیکھے گئے۔
زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔
