مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے زیارت کے دو اوقات مقرر کیے گئے ہیں، جن میں پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک اور دوسرا وقت رات 2 سے صبح 5 بجے تک ہے۔ خواتین کے لیے پہلے دو عشروں میں زیارت کے اوقات رات 11 سے 1:40 اور صبح 6 سے 11 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے زیارت کے تین اوقات رکھے گئے ہیں: پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے، دوسرا وقت رات 11 سے 12 بجے اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک ہے۔ خواتین کے لیے تیسرے عشرے میں صبح 6 سے 11 بجے تک کا وقت برقرار رکھا گیا ہے۔
اس نئے شیڈول کا مقصد زیارت کے دوران رش کو منظم کرنا اور زائرین کو آسانی فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔
