بریکنگ نیوز

بنگلہ دیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

فروری 17, 2026 | admin

بنگلہ دیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو تاریخی انتخابات کے بعد حلف اٹھا لیا، جس میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

پارلیمنٹ (13ویں قومی اسمبلی) کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب ڈھاکہ کے پارلیمنٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ حلف بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، بی این پی اتحاد نے 212 نشستیں حاصل کیں، جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت والے اتحاد کو 77 نشستیں حاصل ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق طارق رحمان آج شام بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے

۔ بی این پی کے سربراہ اور ملک کے سب سے طاقتور سیاسی خاندانوں میں سے ایک کے فرزند 60 سالہ رحمان، 170 ملین کی جنوبی ایشیائی قوم کی قیادت کریں گے۔