بریکنگ نیوز

بھارتی ٹیم کوبڑا دھچکا،پاکستان کیخلاف ابھیشیک شرما کی شرکت مشکوک

فروری 13, 2026 | admin
بھارتی ٹیم کوبڑا دھچکا،پاکستان کیخلاف ابھیشیک شرما کی شرکت مشکوک

ICC Men’s T20 World Cup 2026 میں پاکستان کے خلاف اہم مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو ممکنہ دھچکے کا سامنا ہے، اوپنر ابھیشیک شرما کی شرکت مشکوک ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کا شکار ہیں اور تاحال مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 6 فروری کو ممبئی میں نیٹ سیشن کے بعد کھانا کھانے کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔ امریکا کے خلاف میچ میں بھی وہ مکمل فٹ نہیں تھے، تاہم ٹیم کی ضرورت کے پیش نظر میدان میں اترے لیکن پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بعد ازاں وہ ٹیم کے ہمراہ نمیبیا کے خلاف میچ کے لیے نئی دہلی پہنچے جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اگرچہ وہ اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کے باعث نمیبیا کے خلاف میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

نمیبیا کے خلاف میچ کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے تصدیق کی کہ ابھیشیک مکمل فٹ نہیں اور ممکن ہے وہ ایک یا دو میچز مزید نہ کھیل سکیں۔

واضح رہے کہ بھارت اپنا اگلا میچ 15 فروری کو کولمبو میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا، جو گروپ اے کا اہم ترین مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔