ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

کھوجی کتوں کی مدد سے چور پکڑنے گئی ٹیم خود اغوا

👁️ 10 مرتبہ پڑھا گیا
کھوجی کتوں کی مدد سے چور پکڑنے گئی ٹیم خود اغوا

کھوجی کتوں کی مدد سے چور پکڑنے گئی ٹیم خود اغوا-کھوجی کتوں کی مدد سےچوروں کو تلاش کرنیوالی 4 رکنی ٹیم خود اغوا ہوگئی

ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد سے نجی سراغ رساں کتوں کے ذریعے چوروں کو پکڑنے والوں کی 4 رکنی ٹیم کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔
صادق آباد پولیس کے مطابق مغویوں کے اغو ا کا مقدمہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صادق آباد میں درج کیا گیا ہے۔
پانچ روز قبل لاپتہ کھوجی کتوں اور نجی ٹیم کو اوباڑو سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان مغویوں کوبازیاب کرانےکے لیے رحیم یارخان،کشمور اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔