اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

راکھی ساونت کا والد ڈونلڈ ٹرمپ

راکھی ساونت کا والد ڈونلڈ ٹرمپ

راکھی ساونت کا والد ڈونلڈ ٹرمپ-بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری اور متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آ گئی ہیں۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے ایک حیران کن انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے وفات سے قبل ایک خط چھوڑا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ ان کے ’اصلی والد‘ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

راکھی کے مطابق، ’’جب میری ماں کا انتقال ہوا تو میں نے ان کا بینک لاکر کھولا، جس میں سے ایک خط نکلا۔ اس خط میں لکھا تھا کہ تم ہمیشہ پوچھتی تھیں کہ تمہارا والد کون ہے،تو تمہارے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ انہیں بھی اسی وقت پتہ چلا کہ ان کے والد ٹرمپ ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب راکھی نے ایسا دعویٰ کیا ہو — اس سے قبل بھی ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ یہی بات دہرا چکی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے والد ہیں۔

ان کے اس بیان پر موقع پر موجود فوٹوگرافرز قہقہوں میں پھوٹ پڑے۔ جب ایک فوٹوگرافر نے مذاقاً کہا کہ ’’ٹرمپ تو وزیر اعظم مودی کو بھی پریشان کرتے ہیں،‘‘ تو راکھی نے فوراً جواب دیا:
’’تھینک یو سو مچ، مجھ سے پنگا مت لو۔‘‘