بریکنگ نیوز

صبا قمر کے بولڈ مناظر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نومبر 12, 2025 | admin
صبا قمر کے بولڈ مناظر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

صبا قمر کے بولڈ مناظر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

پاکستانی ڈرامہ سیریل پمال کی حالیہ قسط میں صبا قمر اور عثمان مختار کے درمیان دکھائے گئے جذباتی اور بولڈ مناظر نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔

یہ ڈرامہ، جس کی کہانی مصنفہ ملکہ (صبا قمر) کے گرد گھومتی ہے، زندگی کے مختلف ادوار میں اس کی مشکلات اور جذباتی تجربات کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کی ہدایت کاری خضر ادریس نے کی ہے جبکہ تحریم چوہدری اس کی پروڈیوسر ہیں۔

تازہ قسط میں رضا (عثمان مختار) اور ملکہ کے اسپتال میں ملاقات کے مناظر بغیر سینسر کے نشر کیے گئے، جس پر ناظرین نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے اس پر تنقید کی کہ یہ مناظر پاکستانی ثقافت کے مطابق نہیں ہیں، جبکہ کچھ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ منظر فیملی کے ساتھ دیکھنا مشکل تھا۔

صبا قمر کے کردار اور بولڈ انداز پر بھی صارفین نے تبصرے کیے، اور بعض نے کہا کہ اس سے توقع نہیں کی جا سکتی تھی کہ پاکستانی ڈرامہ میں اس طرح کے مناظر دکھائے جائیں۔

اگرچہ پمال کی کہانی اور کرداروں کی گہرائی اسے مقبول بناتی ہے، حالیہ قسط نے ڈرامہ میں حدود اور اخلاقیات پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔