اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

شاہ رخ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

شاہ رخ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

شاہ رخ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

شاہ رخ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی۔ بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے روایتی انداز میں ملاقات نہ کر سکنے پر معذرت کر لی۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکام کی ہدایت کے مطابق باہر آ کر مداحوں سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ اداکار نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا:
"یہ اقدام سب کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مجھے سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ یقین کریں، ملاقات نہ ہو پانے کا دکھ مجھے آپ سب سے زیادہ ہے۔ میں آپ سب کو دیکھنے کا بے صبری سے منتظر تھا کیونکہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔”

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر ‘منٹ ہاؤس’ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع تھی تاکہ وہ ایک جھلک دیکھ سکیں، لیکن سیکیورٹی مسائل کے باعث اداکار روایتی انداز میں بالکنی سے ان سے محبت کا جواب نہیں دے سکے۔