بریکنگ نیوز

ٹریفک پولیس اہلکارنے ای چالان سے بچنے کا طریقہ بتا دیا

نومبر 3, 2025 | admin
ٹریفک پولیس اہلکارنے ای چالان سے بچنے کا طریقہ بتا دیا

ٹریفک پولیس اہلکارنے ای چالان سے بچنے کا طریقہ بتا دیا

کراچی میں ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہلکار نے خود کو ای چالان سے بچانے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ سے نمبرز مٹا دیے۔ شہری نے یہ ویڈیو ایکسپو سینٹر کے قریب بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں طرف کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے ہے۔ شہریوں نے اس رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے خود قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔