باراتیوں سے سلامی لینے کا ڈیجیٹل طریقہ متعارف
بھارت میں ایک شادی کے موقع پر سلامی وصول کرنے کا منفرد اور جدید انداز اختیار کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اپنے لباس پر بار کوڈ لگایا ہوا ہے
یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ کا ہے، جہاں دلہن کے والد نے سلامی لینے کے لیے روایت سے ہٹ کر ڈیجیٹل طریقہ اپنایا اور بار کوڈ کے ذریعے مہمانوں سے رقم وصول کی۔
کیرالہ کی اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور صارفین اس انوکھے خیال پر خوشی اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب شادیوں میں سلامی دینے کے لیے کیش یا تحفے کی ضرورت نہیں رہے گی — بس ایک اسکین کافی ہوگا۔
