بریکنگ نیوز

ڈی آئی جی کا ای چالان پولیس کے گلے پڑ گیا

اکتوبر 29, 2025 | admin
ڈی آئی جی کا ای چالان پولیس کے گلے پڑ گیا

ڈی آئی جی کا ای چالان پولیس کے گلے پڑ گیا

کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے ساتھ ہی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ شارع فیصل پر نصب کیمروں سے شہریوں کے چالان شروع ہوئے، مگر نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کا چالان لیاری ایکسپریس وے پر جاری کر دیا، جہاں کیمرے نصب ہی نہیں تھے۔

سندھ پولیس نے 28 اکتوبر کو ای چالان سسٹم متعارف کرایا، جس کے تحت شارع فیصل پر پانچ مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کیمروں سے ریکارڈ کر کے فوری چالان جاری کیا جاتا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ابتدائی چھ گھنٹوں میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے چالان کیے گئے۔

ڈی آئی جی کا ای چالان پولیس کے گلے پڑ گیا

ڈی آئی جی کا ای چالان پولیس کے گلے پڑ گیا

تاہم، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیرِ انتظام سرکاری گاڑی کا چالان لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج پر درج ہونے کے بعد نظام کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے، حالانکہ ای چالان سسٹم صرف شارع فیصل کے لیے فعال تھا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں پیر محمد شاہ موجود نہیں تھے اور ڈرائیور بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلا رہا تھا۔

ٹریفک پولیس نے اب تک ای چالان سسٹم کے ٹرمز آف ریفرنس (ToRs) بھی میڈیا کے سامنے نہیں رکھے، جس سے نظام کی شفافیت پر شبہات بڑھ گئے ہیں۔ شہری حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا نظام عام شہریوں کے لیے سختی سے نافذ کیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس سے مستثنٰی ہوں گے یا نہیں۔

ابتدائی دن ہی میں یہ واقعہ “چراغ تلے اندھیرا” کی مثال بن گیا، جہاں قانون نافذ کرنے والے خود اپنے ہی قوانین کے شکنجے میں آ گئے۔