بھارتی نائب کپتان کی زندگی خطر ے میں،آئی سی یو میں داخل
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران شدید چوٹ لگنے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ اس وقت انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق شریاس ایئر پوائنٹ کی پوزیشن سے دوڑتے ہوئے الیکس کیری کا کیچ پکڑ رہے تھے کہ دوران فیلڈنگ ان کے بائیں پسلیوں پر شدید چوٹ لگی، جس سے اندرونی خون بہنا شروع ہو گیا۔ ابتدائی طور پر ان کی حالت نازک رہی، جس پر انہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر تو ہے، لیکن انہیں کم از کم دو سے سات دن تک اسپتال میں رہنا ہوگا، اور صحت یابی کا دورانیہ معمول سے زیادہ طویل ہو سکتا ہے۔ بی سی سی آئی کے میڈیکل عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے وائیٹل پیرامیٹرز کی نگرانی کی اور خطرناک صورتحال میں انہیں اسپتال منتقل کیا۔
31 سالہ شریاس ایئر فی الحال سڈنی کے اسپتال میں زیرِ نگرانی ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ہی بھارت واپس بھیجے جائیں گے۔ ان کی غیر موجودگی سے بھارتی ون ڈے اسکواڈ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بھارتی کرکٹ حلقوں میں شریاس ایئر کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
