اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں۔

اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں علیزے شاہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ سوشل میڈیا پر کب واپس آئیں گی، لیکن “وہ تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی وہ علیزے واپس آئے گی۔”

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں، کیونکہ اس سے پہلے وہ اپنی زندگی کے بارے میں غیر یقینی کا شکار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ “میں نہیں جانتی تھی کہ میں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی ہوں، لیکن اب میں سکون میں ہوں۔”

علیزے شاہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور کم عمری میں شہرت حاصل کی۔ ان کا شمار پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

اداکارہ ماضی میں بھی ذہنی دباؤ کے حوالے سے کھل کر بات کرتی رہی ہیں، جبکہ اس سے قبل بھی وہ کئی بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کر چکی ہیں — گزشتہ برس ستمبر اور رواں سال اپریل میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا تھا۔

اداکارہ کے تازہ ویڈیو پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ذہنی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔