بریکنگ نیوز

ایک دن کے چوزے پرکتناٹیکس ہے؟

اکتوبر 25, 2025 | admin
ایک دن کے چوزے پرکتناٹیکس ہے؟

ایک دن کے چوزے پرکتناٹیکس ہے؟

لاہور: وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے لاہور میں منعقدہ پولٹری ایکسپو میں کہا ہے کہ ایک دن کے چوزے پر 10 روپے ٹیکس عائد ہے، جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب انہیں اس ٹیکس کی شرح کا علم ہوا تو انہوں نے ایف بی آر سے رابطہ کیا، جس میں حکام نے اپنی وضاحتیں پیش کیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایف بی آر کا مقصد صرف ٹارگٹ پورا کرنا ہے اور انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ اس سے انڈسٹری کو کیا اثر پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آدھا ریگولیشن اور آدھا ڈی ریگولیشن کے نظام سے کاروبار آگے نہیں بڑھ سکتا، اور موجودہ ٹیکسز کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے ترقی مشکل ہو جائے گی۔

رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیر خزانہ سے بات کرنے پر کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے بزنس سیکٹر کو فوری ریلیف دینا مشکل ہے، تاہم آئندہ بجٹ میں تمام شعبوں کو ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے گا۔