مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

گوادر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشت گرد ہلاک

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 2
گوادر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشت گرد ہلاک
گوادر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشت گرد ہلاک

گوادر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشت گرد ہلاک-علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

بلوچستان کے شہر گوادر میں سکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔ کارروائی کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی آپریشن جاری ہے، جہاں 4 دہشت گردوں کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں جاری کارروائیوں کی قیادت جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) خود کر رہے ہیں۔ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں