ڈیرہ اسماعیل خان: پی ٹی آئی کارکنان پر حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کارکنان پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے موبائل فونز چھین لیے اور جلسے کے بینرز کو آگ لگا دی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کارکنان پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جلسے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ جلسے کی تیاریاں زوروں پر تھیں کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد وہاں پہنچ گئے اور کارکنان پر حملہ آور ہو گئے۔ حملہ آوروں نے کارکنان سے ان کے موبائل فونز چھین لیے اور جلسے کے لیے لگائے گئے بینرز کو آگ لگا دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
