پیٹرول 14پیسے،ڈیزل ایک روپے 89 پیسے سستا

پیٹرول 14پیسے،ڈیزل ایک روپے 89 پیسے سستا-پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

پیٹرول 14پیسے،ڈیزل ایک روپے 89 پیسے سستا-حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، جس کے بعد وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی معمولی کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول 14 پیسے سستا ہونے کے بعد اب 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

وزارت توانائی کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، جبکہ عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت، ایکسچینج ریٹ اور پریمیم میں اتار چڑھاؤ بھی قیمتوں کے تعین پر اثرانداز ہوا۔