پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی-پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی-حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
