پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی- اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 سے 21 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں سے منسلک ہیں، جس کے باعث عالمی نرخوں اور دیگر متعلقہ عوامل کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔